شارجہ:منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار ایشیائی شہریوں کو دس سال قیدی کی سزا

جمعہ 29 جولائی 2016 12:36

شارجہ:منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار ایشیائی شہریوں کو دس سال قیدی ..

شارجہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء): شارجہ کی مقامی عدالت نے دو ایشیائی شہریوں کو ہیروئن اور افیون رکھنے کے پر دس سال قید ، 50,000درہم جرمانہ اور سزا پوری ہونے پر ملک بدر کرنے کا حکم سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ دو ایشیائی شہری الجبیل کے علاقے میں منشیات کا دھندہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے خفیہ کاروائی کرتے ہوئے ایشیائی شہریوں کے فلیٹ پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں منشیات ضبط کر لی۔

پولیس اہلکار نے عدالت میں بتایا کہ دونوں غیر ملکی شہری اپنے فلیٹ میں منشیات کو مکس کرنے اور اس کی پیکنگ کرکے بیچتے تھے ۔ پولیس نے فلیٹ سے منشیات مکسنگ اور پیکنگ کا سامان بھی ضبط کیا ہے ۔ عدالت نے تمام گواہان ، موقع سے ملنے والے شواہد اور ملزمان کے اعتراف جرم کے بعد دونوں مجرموں کو دس قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔