چھت سے گزرنے والی بجلی کی تاروں نے غریب کا آنگن اجاڑ دیا

ایک ہی خاندان کے تین افراد لیسکو انتظامیہ کی غفلت کی نذرہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 29 جولائی 2016 12:24

چھت سے گزرنے والی بجلی کی تاروں نے غریب کا آنگن اجاڑ دیا

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29جولائی۔2016ء) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے باپ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ ماں زخمی ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہدرہ میں 11سالہ لڑکی چھت سے چارپائی اتارتے ہوئے بجلی کی تاروں سے چھو گئی ،جسے بچانے کی کوشش میں دیگر 2 افراد بھی جھلس کر چل بسے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں50 سالہ شریف ، 22 سالہ بیٹا اشفاق اور 11 سالہ بیٹی مقدس شامل ہیں جبکہ 48 سالہ خاتون گلزاراں بی بی بری طرح جھلس گئی ، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق گھر کی چھت سے لیسکو ہائی ولٹیج کی تاریں گزاررکھی ہیں -بارش کے باعث11سالہ بچی مقدس چھت سے چارپائی اتارنے گئی تو لوہے کی بنی چارپائی بجلی کی تاروں سے جا ٹکرائی ، بیٹی کو بچانے کے لیے باپ اور بھائی لپکے لیکن بجلی کے کرنٹ نے تینوں کی ہی جان لے لی۔ چیخیں سن کر ماں اور دوسرا بیٹا چھت پر پہنچے۔تاہم وہ بھی کرنٹ لگنے سے جھلس گئے زخمیوں کو بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :