دبئی:لفٹ میں خاتون کو چھیڑنے والے غیر ملکی شہری کو تین ماہ قید کی سزا

جمعہ 29 جولائی 2016 12:16

دبئی:لفٹ میں خاتون کو چھیڑنے والے غیر ملکی شہری کو تین ماہ قید کی سزا

دبئی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء): دبئی کریمنل کورٹ نے انٹرنیشنل سٹی کی عمارت کی لفٹ میں ایک خاتون کو چھیڑنے والے ایتھوپیائی شہری کو تین ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ سزا پوری ہونے پر غیر ملکی شہری کو ملک بدر کر نے کا بھی حکم دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایتھوپیائی شہری نے عمارت کی لفٹ میں خاتون کو اکیلا دیکھ کر ٹٹولنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

خاتون جب تیسری منزل پر پہنچی تو اس نے لفٹ رکتے ہی باہر نکلنے کی کوشش کی لیکن ایتھوپیائی شہری نے اس کو پیچھے سے پکڑنے کی کوشش بھی کی۔ متاثرہ خاتون نے اس واقعہ کے بعد پولیس ڈپارٹمنٹ میں نامعلوم شخص کے خلاف رپورٹ درج کروا دی ۔ جس پر پولیس حکام نے لفٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے غیر ملکی شخص کو پہچان کر گرفتار کر لیا ۔ غیر ملکی شخص نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات ماننے سے انکار کیا ہے ۔ ایتھوپیائی شہری کا کہنا ہے کہ اس نے اسے دست درازی کی کوشش نہیں کی ۔بس وہ تو اسکا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کر رہاتھا۔