بلاول بھٹو زرداری نے سائبر کرائم بل پر تحفظات کا اظہار کر دیا

پارٹی رہنماوں کو بھی بل کی مخالفت کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جولائی 2016 12:01

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جولائی 2016ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے سائبر کرائم بل پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم بل میں ترمیم شدہ کچھ شقیں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ موجودہ صورتحال میں سائبر کرائم بل کی کسی صورت حمایت نہ کی جائے۔ حکومت نے سائبر کرائم بل پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔ تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں سینیٹ میں سائبر کرائم بل کی منظوری تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔