چینی اپیریل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے پاکستان میں روز گار کے 2لاکھ 20ہزار نئے مواقع پیدا ہونگے

جمعہ 29 جولائی 2016 12:00

چینی اپیریل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے پاکستان میں روز گار کے 2لاکھ ..

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) چین کی اپیریل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے پاکستان میں روز گار کے 2لاکھ 20ہزار نئے مواقع پیدا ہونگے جبکہ چینی اپیریل مارکیٹ کی جنوبی ایشیاء کی منڈیوں میں منتقلی سے خطے میں مجموعی طور پر 15لاکھ روز گار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق چینی اپیریل مصنوعات کی قیمتوں میں 10فیصد کے اضافہ سے پاکستان میں روزگار کے 2لاکھ 20ہزار نئے مواقع پیدا ہونگے جبکہ اپیریل مصنوعات کا شعبہ اس وقت ملک میں 25لاکھ افراد کو روز گار فراہم کر رہا ہے ۔

چین میں مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کے باعث چینی صنعتکار اپنے پیداواری یونٹس کو جنوبی ایشیاء کے ممالک میں منتقل کر رہے ہیں جہاں پر ہنر مند افرادی قوت سستی دستیاب ہے ۔

(جاری ہے)

منتقلی سے نہ صرف چینی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ اس سے جنوبی ایشیاء کے ممالک اور پاکستان میں بھی صنعتی ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی جس سے روز گار کے نئے مواقع دستیاب ہونگے اور بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق چین کی تیار کردہ اپیریل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عالمی درآمد کنندگان خطے کے دیگر ممالک کا رخ کر رہے ہیں جہاں پر ان مصنوعات کی قیمت چین کے مقابلہ میں کم ہے ۔ عالمی خریداروں کی جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک بشمول پاکستان منتقلی سے خطے کی برآمدات بڑھیں گی اور بالخصوص اپیریل مصنوعات کی پاکستانی برآمدات میں 13تا 25فیصد کا اضافہ متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :