امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار زخمی۔ امریکی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جولائی 2016 11:59

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جولائی 2016ء) : امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر سین ڈیاگو میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کرنے والے سے متعلق تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔