جدہ: سعودی عرب میں گاڑیو ں کے 313شورومز پر جرمانے عائد

جمعہ 29 جولائی 2016 11:57

جدہ: سعودی عرب میں گاڑیو ں کے 313شورومز پر جرمانے عائد

جدہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء): وزارتِ تجارت کے حکام نے دوران ِ انسپیکشن سعودی عرب میں 313 گاڑیوں کے شو رومز پر گاڑیوں کے پیٹرول اور ڈیزل کی مائلیج والے سٹکر چسپاں نہ کرنے پر جرمانے عائد کیئے ۔ سعودی عرب میں نئی گاڑیوں کی ونڈ سکرین پر خاص سٹکر لگائے جاتے ہیں ۔ جن پر گاڑی کے ایک لیٹر میں ممکنہ کلومیٹر تہہ کرنے کی ہدایات درج ہوتی ہیں۔

گاڑیوں کے خریداروں کے لیئے ایسی گاڑی خریدنے میں آسانی ہو جاتی ہے ۔ جس پر گاڑی کے متعلق مائلیج کی تفصیلات درج کی گئی ہوتی ہیں۔ وزارت ِ تجارت کی معائنعہ کار ٹیموں نے مختلف علاقو ں میں 14,40ورکشاپس کے معائنے کے دوران 313گاڑیوں کے شورومز کو جرمانے عائد کیئے ۔ وزارتِ تجارت نے پچھلے کچھ عرصہ سے توانائی کی بچت کی مہم شروع کی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس مہم میں سعودی وزارتِ تجارت نے سعودی سٹینڈرڈ اینڈ میٹرولوجی اینڈکوالٹی آرگنائزیشن اور سعودی انرجی ایفیشینسی سنٹر کی خدمات بھی لی جارہی ہیں۔

خلاف ورزیوں میں 117شورومز مالکان نے مونو کلر میں سٹکر لگائے ہوئے تھے۔ 136شورومز مالکان نے گاڑیوں پر سے سے ہی کارڈ نہیں چسپاں کیئے تھے۔42شورومز پر کارڈز غلط جگہوں پر چسپاں کیئے ہوئے تھے۔ وزارتِ تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شورومز مالکان کا چاہیے کہ ان کے لیئے بنائے گئے قوانین کی پابندی کریں ۔ ورنہ ان پر بھاری جرمانے عائد کیئے جائیں گے۔