لاہور، بچوں کے اغوا ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک اور بچہ غائب

جمعہ 29 جولائی 2016 11:45

لاہور، بچوں کے اغوا ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک اور بچہ غائب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء ) لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے 13 سالہ بچہ انیس ندیم لاپتہ ہوگیا۔ لاپتہ ہونیوالا انیس گھر سے صبح دکان پر سامان لینے گیا تھا۔ لاہور میں بچوں کے اغواء کا معاملہ اور بھی پیچیدہ ہونے لگا، پولیس بچوں کو غائب کرنے والے گروہ کے آگے بے بس نظر آنے لگی ۔

(جاری ہے)

فیکٹری ایریا میں واقع بندیاں والہ کے رہائشی ندیم احمدکا 13 سالہ بیٹا انیسں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا۔ انیس کے والد کے مطابق بچہ گھر سے چیز لینے کی غرض سے گیا تھا اور واپس لوٹ کر نہ آیا۔ لواحقین نے بچے کو ہر جگہ تلاش کیا مگر کوئی کامیابی نہ ہوئی۔ جبکہ پولیس کو مطلع کرنے کے باوجود بھی بچہ بازیاب نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :