گوجرخان میں مشکوک شخص کی ہوائی فائرنگ سے جی ٹی روڈ بلاک ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعہ 29 جولائی 2016 11:45

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء ) گوجرخان میں مشکوک شخص کی ہوائی فائرنگ سے جی ٹی روڈ بلاک ہوگئی ، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ۔ واقعے کے بعد جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ کافی دیر مذاکرات کے بعد بھی مشکوک شخص ٹس سے مس نہ ہوا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او شیخ محمد قاسم کے مطابق پولیس کی جانب سے گاڑی میں آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے باعث ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

پولیس نے روڈ کو بند کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ تقریبا ًایک گھنٹے کی کوشش کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کا نام ریاض ہے اورصوابی سے تعلق رکھتا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :