کراچی پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں،افغان پولیس اہلکارسمیت9گرفتار

جمعہ 29 جولائی 2016 11:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء ) کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ۔ کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے افغان پولیس کے افسر سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اورنگی ٹاوٴن کے علاقے پاکستان بازار میں انویسٹی گیشن پولیس نے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

رینجرز نے ملیر میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مار کر دو کارکنوں کو حراست میں لے لیا جبکہ رینجرز نے عزیز آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 1 مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

منگھو پیر پولیس نے اجتماع گاہ روڈ کے قریب کاروائی میں افغان پولیس کے افسر کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت نذیر حسین کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے پاس ضروری سفری دستاویزات نہیں تھے جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے تیس بور کی پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ منگھو پیر پولیس نے ایک اور کاروائی میں 2 اسٹریٹ کرمنل سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات ملی ۔

متعلقہ عنوان :