کراچی کے علاقہ کلفٹن میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جولائی 2016 11:43

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جولائی 2016ء) : کراچی کے علاقہ کلفٹن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کلفٹن شاپنگ سینٹر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید زخمی حالت میں متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اشرف کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایک پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ تھا۔

متعلقہ عنوان :