کراچی، ملیر میں رینجرز کی کارروائی، سیاسی جماعت کے 2 کارکنان گرفتار

جمعہ 29 جولائی 2016 11:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء ) کراچی کے علاقے ملیر میں رینجرز نے چھاپہ مار کر سیاسی جماعت کے دو کارکنان کو حراست میں لے لیا جبکہ کورنگی میں مبینہ ڈاکو پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر آر سی ڈی گراوٴنڈ کے قریب رینجرز نے سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مار کر دو کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری جانب کورنگی میں مبینہ ڈاکو پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف تھانہ کورنگی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیجز کی مدد سے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا۔ 21 جولائی کو شہریوں نے مبینہ ڈاکو کو تشدد کرکے نالے میں پھینک کر ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :