جدہ: سعودی عرب میں 25لاکھ غیر ملکی 500ریال سے بھی کم تنخواہ پر کام کر رہے ہیں

جمعہ 29 جولائی 2016 11:34

جدہ: سعودی عرب میں 25لاکھ غیر ملکی 500ریال سے بھی کم تنخواہ پر کام کر رہے ..

جدہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء): سعودی جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مملکت میں 25 لاکھ سے زائد غیر ملکی شہری 500ریال سے بھی کم تنخواہ پر کام کر رہے ہیں۔ جبکہ پچاس لاکھ غیر ملکی ملازمین 1000سعودی ریال تنخواہ پر مملکت میں مختلف کام سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

2016میں 2000ریال سے کم تنخواہ لینے والے 34,351سعودی شہری ملازمین نے سوشل انشورنس سکیورٹی میں اپنی رجسٹریشن کروائی ہے ۔جبکہ 111,694سعودی شہری2500ریال تنخواہ وصول کر نے والوں میں شمار ہوتے ہیں۔10,000سے زائد تنخواہ وصول کرنے والے سعودی شہریوں کی تعداد 250,000 بنتی ہے ۔جبکہ اتنی ہی تنخواہ وصول کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 230,000شمار کی گئی ہے۔