حلیمہ قتل کیس ، مقامی عدالت نے عبد اللہ کو نانی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جولائی 2016 11:32

حلیمہ قتل کیس ، مقامی عدالت نے عبد اللہ کو نانی کے حوالے کرنے کا حکم ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جولائی 2016ء) : ماں کی ممتا سے محروم ہونے والا عبداللہ جو کہ ایک عرصہ سے ایدھی ہوم میں اپنے گھر جانے کا منتظر تھا، مقامی عدالت نے اسے نانی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں عبد اللہ کی نانی سے گذشتہ سماعت میں عبد اللہ کی حوالگی کے لیے درخواست دی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ عبد اللہ کی بہتر پرورش اور بہتر کفالت کر سکتی ہیں۔

عدالت میں وکیل کے توسط سے چوہدری اقبال نے بیان دیا کہ عبد اللہ کی پرورش ان کی نانی بہتر طریقے سے کر سکتی ہں جس کے بعد درخواست پر کوئی اعتراض سامنے نہ آنے پر مقامی عدالت نے عبد اللہ کو نانی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے عبد اللہ کی نانی کو یہ ہدایت بھی کی کہ عبد اللہ کی نانی عدالت طلبی پر عبد اللہ کے ہمراہ پیش ہونے کی پابند ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :