پی ایس پی کے رہنما انیس قائمخانی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جولائی 2016 11:29

پی ایس پی کے رہنما انیس قائمخانی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ..

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جولائی 2016ء) : پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائمخانی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انیس قائمخانی پر 1994ء میں کینٹ پولیس اسٹیشن پر جلاؤ گھیراؤ اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا، مقدمہ حیدر آباد کے شہری سید علی شاہ کی درخواست پر درج کیا گیا، انیس قائمخانی کے وکلا نے اس کیس پر دلائل مکمل کر کے انیس قائمخانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی جسے حیدرآباد عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے انیس قائمخانی کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :