سامعہ شاہد کی گردن پر نشانات موجود ہیں۔ پوسٹمارٹم رپورٹ

بھانجی کو غیرت کے نام پر قتل نہیں کیا گیا ۔ سامعہ شاہد کے ماموں کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جولائی 2016 11:15

سامعہ شاہد کی گردن پر نشانات موجود ہیں۔ پوسٹمارٹم رپورٹ

جہلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جولائی 2016ء) : برطانوی خاتون سامعہ شاہد کا قتل غیرت کے نام پر کیا گیا یا پھر سامعہ شاہد کی موت ایک طبعی موت تھی اس حوالے سے پولیس تاحال تفتیش میں مصروف ہے۔ سامعہ شاہد کے ماموں نے اپنے بیان میں کہا کہ میری بھانجی کو غیرت کے نام پر قتل نہیں کیا گیا۔ سامعہ کے ماموں عمران واحد کا کہنا تھا کہ سامعہ کی والدہ اب بھی جہلم ہی میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سامعہ کے پاکستان آنے کے چار روز کے بعداس کو ہارٹ اٹیک آنے کی خبر موصول ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سامعہ پہلے ہی سے شادی شدہ تھی اس کے تحت عین ممکن ہے کہ برطانیہ میں کی گئی شادی قیام کے لیے کی گئی ہو۔ دوسری جانب سامعہ شاہد کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سامعہ شاہد کی گردن پر نشانات تھے اور موت کے وقت منہ سے جھاگ بھی نکل رہا تھا۔ اطلاعات ہیں کہ سامعہ شاہد قتل کیس میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے پر سامعہ شاہد قتل کیس کی تفتیشی ٹیم کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :