بھارت کو حقیقی خطرہ پاکستان سے نہیں چین سے ہے، ملائم سنگھ یادو

جمعہ 29 جولائی 2016 11:11

بھارت کو حقیقی خطرہ پاکستان سے نہیں چین سے ہے، ملائم سنگھ یادو

نئی دہلی ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی ۔2016ء) سماج وادی پارٹی کے لیڈر ملائم سنگھ یادو نے اتراکھنڈ میں حال ہی میں چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے معاملے پر کہا ہے کہ ملک کو حقیقی خطرہ پاکستان سے نہیں بلکہ چین سے ہے اور اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

لوک سبھا میں کانگریس کے جیوترادتیہ سندھیا کے ذریعہ یہ معاملہ اٹھائے جانے کے بعد یادو نے کہا کہ اتراکھنڈ میں چین کی مداخلت کا معاملہ کافی سنگین ہے اور ملک اور حکومت کو چین سے ہوشیار رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ چین کی یہ پالیسی رہی ہے کہ جب وہ کمزور ہوتا ہے تو خاموش بیٹھ جاتا ہے اور جب اس کی طاقت بڑھنے لگتی ہے تو وہ حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :