میڈیکل رپورٹ نے مرد کو حاملہ ثابت کر دیا مگر۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 29 جولائی 2016 03:10

میڈیکل رپورٹ نے مرد کو حاملہ ثابت کر دیا مگر۔۔۔

سری لنکا کے ایک علاقے سوریا ویوا کی ایک پرائیویٹ لیبارٹری اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب اس نے ایک آدمی کے حاملہ ہونے کی رپورٹ جاری کر دی۔
35سالہ شخص نے اپنے ڈاکٹر کی ہدایت پر اس لیبارٹری سے اپنا خون اور پیشاب ٹسٹ کرایا تو رپورٹ میں پتا چلا کہ وہ حاملہ ہے۔
تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ یہ اس طرح کا کوئی پہلا حادثہ نہیں۔

(جاری ہے)

بہت سے افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ غلط رزلٹ کی وجہ سے انہیں ا س لیبارٹری سے ٹسٹ کرانے کے بعد دوسری لیبارٹریز سے اپنے ٹسٹ دوبارہ کرانے پڑے تھے۔


مریضوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس لیبارٹری کی فیس دوسری لیبارٹری سے بہت زیادہ ہے مگر ڈاکٹرانہیں اسی لیب سے اپنا ٹسٹ کرانے پر مجبور کرتے ہیں۔
موجودہ واقعے، جس میں مرد کو حاملہ قرار دیا تھا ، کے بعد محکمہ صحت نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔