صرف 49 ڈالر کے ٹکٹ کے بدلے خوش قسمت شخص کو ہوٹل مل گیا۔ جائیداد کو فروخت کرنے کا نیاطریقہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 29 جولائی 2016 02:39

صرف 49 ڈالر کے ٹکٹ کے بدلے خوش قسمت شخص کو ہوٹل مل گیا۔ جائیداد کو فروخت ..

ایک خوش قسمت آسٹریلین شخص نے لاٹری کے ذریعے بحرالکاہل کے ایک خوبصورت جزیرے پر واقع ہوٹل جیت لیا ہے۔ اس شخص نے لاٹری کے لیے ٹکٹ صرف 49ڈالر میں لیا تھا۔
مائیکرونیشا میں بنا 16 کمروں کا یہ ہوٹل 1994 میں بنا تھا۔ 20سال سے زیادہ عرصہ یہاں گزارنے کے بعد ڈاؤج بٹز نے واپس آسٹریلیا جانے کا فیصلہ کیا۔بٹز اپنے ہوٹل کو روایتی طریقے سے فروخت کرنا چاہتاتھا، تاہم اس کے بیٹوں نے اسے انعامی لاٹری کے تحت فروخت کرنے کا مشورہ دیا۔

پچھلے کافی عرصے سے اشیاء کو عام سے طریقے سے فروخت کرنے کی بجائے لاٹری کے ذریعے فروخت کرنے کا رواج بڑھتا جاتا ہے۔ اس طریقے سے جائیداد اور اشیاء فروخت کرنے والوں کو اکثر روایتی طریقے سے زیادہ فائدہ ہوجاتا ہے۔
بٹز نے فیس بک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کمپیوٹر کے ذریعے کی جانے والی قرعہ اندازی کا اعلان کیا اور بتایا کہ ٹکٹ نمبر 44,980فاتح ہے۔

(جاری ہے)

تاہم بٹز کو فاتح ، جس کی شناخت جوشوا کے نام سےہوئی ہے، کو ڈھونڈنے میں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس نے جوشوا کو نیو ساؤتھ ویلز سے ڈھونڈ ہی لیا۔
جوشوا کو جلد ہی اس ہوٹل کی ملکیت مل جائے گی۔ ہوٹل پر کسی قسم کا قرض نہیں اور اس کی لیز کے 20 سال باقی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ہوٹل اچھا خاصا منافع دیتا ہے۔
بٹز کے ہوٹل کو خریدنے کے لیے دنیا بھرسے ہزاروں لوگوں نے ٹکٹ خریدے تھے۔

متعلقہ عنوان :