آلودگی کو آرٹ میں بدلاجا سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 29 جولائی 2016 01:07

آلودگی کو آرٹ میں بدلاجا سکتا ہے

بھارت کی ایک کمپنی گراوکی لیب کے انجیرودھ شرما نے آلودگی کو آرٹ میں بدلنے کے لیے ایک نئی ایجاد کی ہے۔ شرما نے دھویں سے پینٹ اور سیاہی ، ائیر انک، بنائی ہے، جسے آرٹ کے فن پانے بنانےا ور لکھنے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس سیاہی اور پینٹ کو بنانے کے لیے دھویں کے ذرات کار کے ایگزاسٹ، چمنیوں اور کار کے لیے بنائے گئے ایک ہارڈ وئیر سے جمع کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ہارڈ وئیر کی بدولت کار کا دھواں فضا کو آلودہ نہیں کرتا بلکہ جمع ہوتا رہتا ہے اور اس دوران کار بھی نارمل طریقے سےچلتی ہے۔ دھویں سے بنے 2 ایم ایم مارکر میں اتنا دھواں ہوتا ہے، جتنا ایک ڈیزل کار کے 30سے 50 منٹ چلنے سے خارج ہوتا ہے۔
اسی سیاسی کے استعمال سے ہانگ کانگ کے فن کاروں نے گلی کی دیواروں کو فن کے نمونوں سے بھر دیا۔شیونگ وان ڈسٹرکٹ میں 9 فن کاروں کو مدعو کیا گیا تھا، جنہوں نے شہر کی دیواروں خوب نقش و نگار بنائے۔