انڈونیشیا میں قید پاکستانی شہری ذوالفقار کی سزائے موت پر آخری لمحات میں عملدرآمد روک دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 جولائی 2016 00:28

انڈونیشیا میں قید پاکستانی شہری ذوالفقار کی سزائے موت پر آخری لمحات ..

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جولائی ۔2016ء) انڈونیشیا میں قید پاکستانی شہری ذوالفقار کی سزائے موت پر آخری لمحات میں عملدرآمد روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں منشیات سمگلنگ کے جھوٹے کیس میں گرفتار پاکستانی شہری ذوالفقار کو دیگر ممالک کے 14 افراد کیساتھ پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ان افراد کی پھانسی کی سزا رکوانے کیلئے پاکستان کی حکومت اور اقوام متحدہ کے علاوہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جانب سے اپیلیں کی گئی تھیں۔

ذوالفقار کو دیگر 14 افراد کے ہمراہ پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کیلئے لے جایا گیا تھا۔ تاہم معجزاتی طور پر آخری لمحات پر انڈونیشین صدر کے حکم پر ذوالفقار کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔ ذوالفقار کی سزا پر دوباری نظرثانی کی جائے گی۔