وزیراعظم نے وزارت انسانی حقوق کی پسماندہ افراد کے ٹربیونل کو ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا، ٹربیونل کی بحالی کا حکم

پسماندہ شہریوں کی دیکھ بھال حکومت کی اہم ترین ذمہ داری ہے، ٹربیونل خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گا، مزدوروں کے حقوق سے متعلق صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کی نگرانی ہونی چاہیے،وزیر اعظم نواز شریف

جمعرات 28 جولائی 2016 23:11

وزیراعظم نے وزارت انسانی حقوق کی پسماندہ افراد کے ٹربیونل کو ختم کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء ) وزیراعظم محمدنوازشریف نے وزارت انسانی حقوق کی پسماندہ افراد کے ٹربیونل کو ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے ٹربیونل کی بحالی کا حکم د ے دیا ، یہ ٹربیونل خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گا ۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف نے پسماندہ افراد کے ٹربیونل کی بحالی کا حکم دے دیا ۔

وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کے تحت عمل درآمد سیل کے قیام کی ہدایت اور ٹربیونل کو ختم کرنے کی وزارت انسانی حقوق کی تجویز مسترد کردی ۔یہٹربیونل خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گا ۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پسماندہ شہریوں کی دیکھ بھال حکومت کی اہم ترین ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

ٹربیونل کی بحالی حکومتی کوششوں میں معاون ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی حقوق کے حوالے سے ایکشن پلان پر عمل پیرا ہے اور اٹھارویں ترمیم سے مزدوروں سے متعلق ذمہ داری صوبوں کو منتقل ہو چکی ہے ۔وفاقی حکومت مزدوروں کی بہبود کیلئے نگرانی کا کردار ترک نہیں کر سکتی۔وزیراعظم نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق سے متعلق صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کی نگرانی ہونی چاہیے،صوبائی کارکردگی کے جائزے کے لئے ادارہ جاتی نظام وضع کیا جائے گا ، اس پر عمل درآمد سیل کو مزید مستحکم بنانے کے لئے کابینہ ڈویژن کے ماتحت کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :