پاکستان میں معیشت اور جمہوریت بہتر ہو رہی ہیں، امریکہ دونوں معاملات میں پاکستان کی مدد کررہا ہے ، ایف 16 طیاروں کے معاملے میں سبسڈی دینے کا مسئلہ تھا، فروخت یا منتقلیکا نہیں ، ایف 16طیاروں پر سبسڈی دینے پر کانگریس میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا،پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کے ابھی تک محفوظ ٹھکانے موجود ہیں
امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
جمعرات 28 جولائی 2016 23:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء ) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں معیشت اور جمہوریت بہتر ہو رہی ہیں، امریکہ ان دونوں معاملات میں پاکستان کی مدد کررہا ہے ، ایف سولہ کے معاملے میں سبسڈی دینے کا مسئلہ تھا سیل یا ٹرانسفر کا نہیں تھا ، پاکستان کے پاس پہلے بھی ایف سولہ موجود ہیں ، اس پر سبسڈی دینے پر کانگریس میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ یہاں حقانی نیٹ ورک کے ابھی تک محفوظ ٹھکانے موجود ہیں ۔
وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیشت اور جمہوریت بہتر ہو رہی ہیں ۔ کراچی کے حالات بھی پہلے سے بہتر ہیں ۔ امریکہ ان معاملات میں پاکستان کی مدد کررہا ہے ۔(جاری ہے)
ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ ایف سولہ کے معاملے میں سبسڈی دینے پر کانگریس میح مخالفت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ یہاں حقانی نیٹ ورک کے ابھی تک پاکستان میں ٹھکانے موجود ہیں جو افغانستان اور امریکہ کے مفاد کے خلاف کام کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے چل رہا ہے جس وجہ سے پاکستان میں امن قائم ہو رہا ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی سرزمین پڑوسی ممالک پر حملوں میں استعمال نہ ہو ۔ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ نوشکی ڈرون حملے میں وہ شخص ہلاک ہوا جس کی وجہ سے ہزاروں معصوم جانیں گئیں۔…متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.