کراچی، مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ کا اقتدار کے ایوانوں میں گہرا ربط اور تعلق

جمعرات 28 جولائی 2016 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی ۔2016ء) نامزد وزیر اعلی سید مراد علی شاہ اور سبکدوش وزیر اعلی سید قائم علی شاہ کا اقتدار کے ایوانوں میں گہرا ربط اور تعلق رہا ہے۔ سید قائم علی شاہ جب 1972 میں سندھ میں وزیر قانون ، پارلیمانی امور اور ریونیو بنے تو مراد علی شاہ کے والد سید عبداللہ شاہ سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔

بعد میں عبداللہ شاہ کو سندھ کا وزیر خوراک و زراعت بنایا گیاتھا۔ بعد ازاں قائم علی شاہ کو وفاقی وزیر صنعت بنایا گیا تو عبداللہ شاہ صوبہ میں ہی رہے۔ پھر جب 1988 میں سید قائم علی شاہ وزیر اعلی سندھ منتخب ہوئے تو اس سے تھوڑی دیر پہلے عبداللہ شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوچکے تھے۔1993, 1994 کی انتخابات میں وزارت اعلی سید عبداللہ شاہ کے حصہ میں آئی تو اسپیکر سندھ اسمبلی کا منصب سید قائم علی شاہ کے حصے میں آیا۔

(جاری ہے)

2008 میں جب قائم علی شاہ دوسری مرتبہ وزیر اعلی بنے تو اس بار عبداللہ شاہ کے صاحبزارے مراد علی شاہ ان کی کابینہ میں بطور وزیر شامل ہوئے۔ درمیان میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب مراد علی شاہ کو دوہری شہریت کے سبب وزارت سے الگ ہونا پڑا تاہم انہوں نے امریکی شہریت ترک کر کے دوبارہ الیکشن لڑا اور ممبر سندھ اسمبلی بن کر صوبائی کابینہ میں شامل اور آج عبداللہ شاہ کے بڑے صاحبزادے مراد علی شاہ آج سید قائم علی شاہ کی جگہ سندھ کی وزارت اعلی کی مسند سنبھالیں گے

متعلقہ عنوان :