پیمرا شکایات کونسل نے عدلیہ کیخلاف توہین آمیزمواد نشر کرنے پر خیبر نیوز چینل پرچھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

جمعرات 28 جولائی 2016 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء ) پیمرا شکایات کونسل خیبر پختونخوا ہ کا 68واں اجلاس شکیل چندرکی زیرِ صدارت پیمرا ریجنل آفس پشاور میں منعقد ہوا۔ کونسل نے خیبر نیوز چینل کو مورخہ23 اپریل2016 ء کو عدلیہ کیخلاف توہین آمیز مواد نشرکرنے پرچھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے اور انتباہ جاری کرنے کی سفارش کی۔ کونسل نے خیبر نیوز چینل کو سات ایام کے اندر جرمانے کی ادائیگی کرنے اور معذرت نشر کرنیکا حکم بھی دیا۔

مزید برآں، آئندہ ایسی غلطی دہرانے یا فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اتھارٹی کو چینل کا لائسنس معطل کر نے کی سفارش بھی کی۔ اے آروائی نیوز کے پروگرام "News at Six" مورخہ 30اپریل 2016ء کے کیخلاف نادرخان (ایڈووکیٹ) کی شکایت پرکونسل نے معاملے کو نمٹا دیا اورتمام چینلز کوپیمرا ضابطۂ اخلاق پر عمل درآمد کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ کونسل نے ڈاکٹر محمد علی، ایم ایس، ڈی ایچ کیو ہسپتال، چارسدہ کی جانب سے اے آروائی نیوز کے رپورٹر ، سرتاج خان کے خواتین وارڈ میں بغیر اجازت داخل ہونے کی شکایت کو قابلِ سماعت نہ ہونے کی وجہ سے نمٹا دیا۔

اجلاس میں سید حماد حسین شاہ، محترمہ فرح سلطان اشرف، محترمہ فرح خان،محمد ارشاد ممبران کونسل اور راحت علی (آر جی ایم /سیکرٹری کونسل) نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :