ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے متنازعہ بینرز آویزاں کرنے کے مقدمہ میں موو آن پاکستان کے دو کارکنوں کی 3 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی ،ایس ایچ او سیکریٹریٹ سے ریکارڈ طلب

جمعرات 28 جولائی 2016 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید فیضان حید ر گیلانی نے متنازعہ بینرز آویزاں کرنے کے مقدمہ میں موو آن پاکستان کے دو کارکنوں کی 3 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او سیکریٹریٹ سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے متنازعہ بینرز آویزاں کرنے والی جماعت موو آن پاکستان کے علی رضا اور آصف اقبال کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے 3 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :