Live Updates

تحریک انصاف کاپاکستان ریلوے کے گوداموں سے قیمتی سامان کی چوری پر اظہار تشویش ‘وزیر ریلوے خواجہ سے آڈٹ رپورٹس کی روشنی میں درست اقدامات کا مطالبہ

ریلوے گودام چوروں کے رحم و کرم ہیں‘اسکے اثاثے اور معاملات نااہل لوگوں کے ہاتھ میں ہیں‘ گزشتہ 3برس کی آڈٹ رپورٹس ریلوے کی زبوں حالی کی داستان سنا رہی ہیں‘ریلوے کی یہ آڈٹ رپورٹس تحریک انصاف نہیں پیشہ ورآڈیٹرز نے مرتب کی ہیں‘امید ہے وزیر ریلوے ریلوے حکام کی نااہلی کو تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید سے نتھی نہیں کرینگے‘نعیم الحق

جمعرات 28 جولائی 2016 22:48

تحریک انصاف کاپاکستان ریلوے کے گوداموں سے قیمتی سامان کی چوری پر اظہار ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان ریلوے کے گوداموں سے قیمتی سامان کی چوری کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ریلوے کی آڈٹ رپورٹس کی روشنی میں درست اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریلوے گودام چوروں کے رحم و کرم جبکہ اسکے اثاثے اور معاملات نااہل لوگوں کے ہاتھ میں ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین برس کی آڈٹ رپورٹس ریلوے کی زبوں حالی کی داستان سنا رہی ہیں۔ ریلوے کی یہ آڈٹ رپورٹس تحریک انصاف نہیں پیشہ ورآڈیٹرز نے مرتب کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریلوے وزیر سعد رفیق ریلوے حکام کی نااہلی کو تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید سے نتھی نہیں کریں گے۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ریلوے کو قومی خزانے سے سرمایہ چرانے کے ایک آسان وسیلہ کے طور پر برتاجارہاہے۔ زبانی جمع خرچ کی بجائے صدق دل سے ریلوے کے حالات سدھارنے پر توجہ دی جاتی تو کیفیت بہتر ہو سکتی تھی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات