حکومت سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے پرتوجہ دے رہی ہے‘وہ وقت دورنہیں جب سائنسدان اورانجینئرز پارلیمنٹ میں منتخب ہوکرآئیں گے

وفاقی وزیرسائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کا انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک میں سائنس اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب

جمعرات 28 جولائی 2016 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیرسائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت توجہ دے رہی ہے‘وہ وقت دورنہیں جب سائنسدان اورانجینئرز پارلیمنٹ میں منتخب ہوکرآئیں گے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یہاں انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک میں سائنس اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی رانا تنویرنے کہا کہ موجودہ حکومت سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت توجہ دے رہی ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی میں سربراہان کا تقرر میرٹ پر کیا جا رہا ہے تاکہ قابل اور باصلاحیت افراد ملک کی ترقی کیلئے کام کرسکیں۔ رانا تنویرکا کہنا ہے کہ ہونہارطالب علموں کے صلاحیتوں کومنظرعام پر لانے کیلئے اقدامات ہونے چاہیں تاکہ حکومت ان کی رہنمائی کر سکے؂

متعلقہ عنوان :