الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹرین اور سیاسی جماعتوں سے سال 2016ء کے گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لیں

سیاسی جماعتیں 29اگست ‘پارلیمنٹرین 30ستمبر تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا سکتے ہیں اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے والوں کے نام 15اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے

جمعرات 28 جولائی 2016 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹرین اور سیاسی جماعتوں سے سال 2016ء کے گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ سیاسی جماعتیں 29اگست جبکہ پارلیمنٹرین 30ستمبر تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا سکتے ہیں‘اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے والوں کے نام 15اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ سے سال 2016ء کے گوشواروں کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے مقررہ وقت میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پارلیمنٹرین اپنے اثاثوں کے علاوہ زیر کفالت افراد کے اثاثے بھی تفصیلات میں ظاہر کریں گے۔ پارلیمنٹرین 30ستمبر تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا سکتے ہیں۔عوامی نمائندگی ایکٹ 1976کی شق 42الف اور سینیٹ الیکشن ایکٹ 1975کی شق 25الف کے تحت سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹرین پر اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا لازم ہے۔ سیاسی جماعتوں کو سال 2016ء کے اثاثہ جات کی تفصیلات 29اگست کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے والوں کے نام 15اکتوبر کو جاری کئے جائیں گا

متعلقہ عنوان :