ٹی بی کی ادویات کی کوئی قلت نہیں ، سرکاری ہسپتالوں اور ٹی بی کے مراکز میں یہ ادویات مفت دستیاب ہیں ، ادویات کی قیمتوں کے تعین کیلئے شفاف میکنزم موجود ہے،اس حوالے سے مکمل بورڈ کام کر رہا ہے

وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا سینیٹ میں توجہ دلا? نوٹس کا جواب

جمعرات 28 جولائی 2016 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت ٹی بی کی ادویات کی کوئی قلت نہیں ، سرکاری ہسپتالوں اور ٹی بی کے مراکز میں ٹی بی کی ادویات مفت دستیاب ہیں ، ادویات کی قیمتوں کے تعین کرنے کے لئے ایک مکمل بورڈ کام کر رہا ہے ، ادویات کی قیمتوں کے تعین کے لئے ایک شفاف میکنزم موجود ہے۔

وہ جمعرات کو یہاں ایوان بالا میں سینیٹر میاں عتیق ،اعظم سواتی اور شیریں رحمان کی جانب سے ٹی بی کے علاج میں حکومت کی جانب سے بد انتظامی کے حوالے سے توجہ دلا? نوٹس پر جواب دے رہی تھیں۔ وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ دو تین ہفتہ قبل ٹی بی کی ادویات کی کمی ہوئی لیکن اب ادویات کی کمی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

چار کمیٹیوں نے ادویات بنانا بند کی تھی جب ہمارے نوٹس میں آیا تو اشتہار دیا کہ سرکاری طور پر یہ ادویات مفت دستیاب ہیں۔

سرکاری ہسپتالوں میں مفت دستیاب ہیں۔ ٹی بی کی ادویات بنانے کے حوالے سے قانون لا رہے ہیں۔ پرائس کی قیمتوں کا تعین تین ممبرز نہیں کرتے یہ ایک پورا بورڈ کام کرتا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ شفاف انداز میں ہونا ہے۔ قیمتوں کی پالیسی اعلان کی جا چکی ہے۔ یہ سرکاری پروگرام ہے ، وفاقی حکومت ادویات ، سامان اور تکنیکی معلومات فراہم کرتی ہے۔ ادویات تمام سٹوروں پر دستیاب ہیں۔ حکومت ٹی بی کے خاتمہ کے حوالے سے نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :