ہانگ کانگ میں مردوں اور عورتوں کی عمردنیا بھر میں سب سے زیادہ ریکارڈ

جمعرات 28 جولائی 2016 22:43

ہانگ کانگ میں مردوں اور عورتوں کی عمردنیا بھر میں سب سے زیادہ ریکارڈ

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء )چین کے خصوصی انتظامی خطے ہانگ کانگ میں مردوں اور عورتوں کی اوسطاً عمر دوسرے ممالک کے شہریوں کی نسبت سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جاپان کی وزارت صحت اور منصوبہ بندی کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہانگ کانگ میں مرودوں کی اوسطاً عمر87.32سال جبکہ خواتین اوسطاً81.24سال ریکارڈ کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جاپانی خواتین اوسطاً عمر میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آئس لینڈ اور سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مردوں کی اوسطاً عمر81سال ہے جو کہ مردوں کی کیٹگری میں دوسرے نمبر پر قرار پائی ۔ دنیا بھر میں مردوں اور عورتوں کی عمر کے مابین فرق میں 0.07فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔