چین نے زمین اور پانی پر لینڈنگ کرنے والا سب سے بڑا طیارہ بنا لیا

جمعرات 28 جولائی 2016 22:41

چین نے زمین اور پانی پر لینڈنگ کرنے والا سب سے بڑا طیارہ بنا لیا

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء ) چین نے زمین اور پانی پر لینڈنگ کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بنا لیا۔ طیارے میں چار ٹربو پروپ انجن ہیں جو اسے53 ٹن تک وزن اٹھانے میں مدد دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

طیارہ ایک وقت میں 50 لوگوں کو ریسکیو کرسکتا ہے جبکہ اسے آگ بجھانے میں بھی اہم سمجھا جارہا ہے۔ صرف بیس سیکنڈز میں 12ٹن پانی طیارے کی ٹینکی میں سما سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :