وزیر اعظم کی ہدایت پر پولیو پروگرام کے لیے قائم بنیادی ڈھانچے اور افرادی قوت کو بچوں کے دیگر حفاظٹی ٹیکوں کے پروگرام کے لیے استعمال کرنے کی حکمت عملی پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا ہے ، بیماریوں سے بچاؤاو ر حفاظتی ٹیکہ جات پر رسائی ہر بچے کا بنیادی حق ہے

وزیرمملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کاا جلاس سے خطاب

جمعرات 28 جولائی 2016 22:41

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) وزیرمملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پولیو پروگرام کے لیے قائم کردہ بنیادی ڈھانچے اور افرادی قوت کو بچوں کے دیگر حفاظٹی ٹیکوں کے پروگرام کے لیے استعمال کرنے کی حکمت عملی پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا ہے ، بیماریوں سے بچاؤاو ر حفاظتی ٹیکہ جات پر رسائی ہر بچے کا بنیادی حق ہے ۔

وہ جمعرات کو یہاں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہی تھیں جس میں اعلی سطحی بین الاقوامی ماہرین جن میں جوائنٹ مشن کے سربراہ ڈاکٹر حامد رضا ستائش ، رابرٹ اولیکس پروجیکٹ منیجر،سینئر کنٹری منیجر گاؤی، ورلڈ بنک، یو ایس ایڈ،بی ایم جی ایف پر مشتمل ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں بین الاقوامی تعاون سے جاری منصوبہ کا تفصیلی جائزہ لینا اور سفارشات مرتب کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پولیو پروگرام کے لیے قائم کردہ بنیادی ڈھانچے اور افرادی قوت کو بچوں کے دیگر حفاظٹی ٹیکوں کے پروگرام کے لیے استعمال کرنے کی حکمت عملی پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا ہے۔وزیر قومی صحت نے کہا کہ بیماریوں سے بچاؤاو ر حفاظتی ٹیکہ جات پر رسائی ہر بچے کا بنیادی حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام پر موثر عملدرآمد سے کسی طور پر ایک بچہ بھی حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم نہ رہے اور اس اہم پروگرام کے لیے وسائل کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

قبل ازیں نیشنل پروگرام منیجر ای پی آئی ڈاکٹر ثقلین گیلانی نے جوائنٹ مشن کے مقاصد اور مرتب کی گئی سفارشات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ وفاقی ای پی آئی اور صوبائی ای پی آئی نے پچھلے ہائی لیول مشن کی سفارشات پر کافی حد تک عمل درآمد کیا ہے۔ اس موقع پر بلوچستان کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے نمائندہ نے حفاظتی ٹیکہ جات کی رسائی کے حوالے سے صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں ٹیکہ جات پروگرام کے لیے خصوصی توجہ اور تمام ضروری وسائل کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے مسائل کو ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے۔ جائنٹ مشن کے سربراہ ڈاکٹر حامد رضا ستائش نے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں جاری اصلاحات پر حکومت کی تعریف کی اور حفاظتی ٹیکو ں کے پروگرام کو مزید بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :