پاک بھارت سر حد ی سیکورٹی فورسز کاآئندہ اجلاس2017کی پہلی سہ ماہی میں بھارت میں منعقد کر نے کا فیصلہ

پاکستان اور بھارت کے سرحدی محافظوں نے ہر سطح پر رابطے بڑھانے ، اہم واقعات سے ایک دوسرے کو آگاہ کرنے ، ورکنگ اور انٹر نیشنل باؤنڈری کے نزدیک اور اطراف میں ہر قسم کی دفاعی تعمیر ات سمیت دیگر باہمی اعتراضات کے دوستانہ حل پر اتفاق‘دونوں ا طراف نے اپنے لوگوں کی خوشحالی اور بہتری کے لئے آپس کی چپقلش کوختم کر نے پر زور دیا ‘سالانہ مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ

جمعرات 28 جولائی 2016 22:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) پاک بھارت سر حد ی سیکورٹی فورسز کے اجلاس میں اگلی میٹنگ 2017ء کی پہلی سہ ماہی میں بھارت میں منعقد کر نے کا فیصلہ جبکہ مشتر کہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے سرحدی محافظوں نے ہر سطح پر رابطے بڑھانے ، اہم واقعات سے ایک دوسرے کو آگاہ کرنے ، ورکنگ اور انٹر نیشنل با?نڈری کے نزدیک اور اطراف میں ہر قسم کی دفاعی تعمیر ات سمیت دیگر باہمی اعتراضات کے دوستانہ حل پر اتفاق کیا ہے ،دونوں طرف سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اپنے لوگوں کی خوشحالی اور بہتری کے لئے آپس کی چپقلش کوختم کیا جائے۔

یہ بات پاکستان رینجرز ( پنجاب ) اور بھارتی باڈر سکیورٹی فورس کے درمیانہ سالانہ مذاکرات کے مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی۔

(جاری ہے)

پا کستا نی وفد کی قیا د ت ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز(پنجاب) میجر جنر ل عمر فا رو ق بر کی اور بھا رتی با رڈرسکیورٹی فو رس کے وفد کی قیا دت ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف کر شن کما ر شر ما نے کی۔جبکہ اس موقع پر وزارت داخلہ ،پاکستان رینجرز (سندھ) ،اینٹی نارکوٹکس فورس اور سروے آف پاکستان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران بات چیت ملنسار اورخوش آئند ماحول میں ہوئی۔ جس میں سال 2015ء کے مذاکرات کو جاری رکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ دونوں طرف کے مقامی کمانڈرز اپنے معمولی نوعیت کے سرحدی مسائل کو فلیگ میٹنگ کے زریعے بات چیت سے حل کر سکیں۔ اس بات کا بھی اعادہ کیا گیاکہ غلطی سے سرحد عبور کر جانے والوں کو زندہ اپنے ملک میں واپسی کو جلد اور یقینی بنایا جائے۔

اس کوشش پر اتفاق کیا گیا کہ منشیات کی سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ کو کم کیا جائے گا تا کہ دونوں ممالک کے عوام نشہ کی لعنت سے بچے رہیں۔دونوں طرف سے اس با ت پر اتفاق کیا گیا کہ اہم واقعات کی معلومات سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اور دونوں ممالک اس کے حل کرنے میں ہر ممکن کوشش کریں گئے۔اسکے علاوہ ورکنگ با?نڈری پر بھا رتی با رڈر سکیورٹی رٹی فو رس کی فائر بندی کی خلاف ورزیوں پر بھی بات ہوئی۔

دونوں طرف سے اس پرباہمی رضا مندی کا اظہار کیا گیا کہ اوپر سے نچلی سطح تک کی غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے آپس میں رابطہ کیا جائے گا۔ورکنگ اور انٹر نیشنل با?نڈری کے نزدیک اور اطراف ہر قسم کی دفاعی تعمیرو مرمت کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی تاکہ باہمی رضا مندی پر مبنی حل تلاش کیا جائے۔دونوں طرف سے اس بات پر زور دیا گیا کہ اپنے لوگوں کی خوشحالی اور بہتری کے لیئے آپس کی چپقلش کوختم کیا جائے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاک بھارت سرحدی محافظوں کی اگلی میٹنگ 2017ء کی پہلی سہ ماہی میں بھارت میں منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :