ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے ریجن بھر میں ون ویلنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا

جمعرات 28 جولائی 2016 22:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء ) ایس ایس پی پنجاب ہائی پٹرول راولپنڈی ریجن ڈاکٹر معین مسعود کی خصوصی ہدایت پر ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے ریجن بھر میں ون ویلنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ ون ویلنگ کے خلاف آپریشن کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں پہلے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں ریجن بھر میں ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی موبائل ایجوکیشن یونٹ مختلف پبلک مقامات ، بس ویگن اڈوں سمیت مختلف سکول کالجز میں سیمینار کا انعقاد کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس میں طلبہ ، استاتذہ ، والدین اور عام شہریوں کو ون ویلنگ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی اس پرجیکٹر کی مدد سے سلائیڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں تصاویری جھلکیوں کی مدد سے ونگ ویلنگ کیخلاف آگاہی فراہم کی گئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے مرحلے میں ون ویلنگ کی خلاف ورزی کرنے والے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے موبائل ایجوکیشن یونٹ کے انچارج سب انسپکٹر محمد اسماعیل نے بتایا کہ ون ویلنگ ایک خطرناک عمل ہے جس سے سینکڑوں نوجوان بچوں کی اموات واقع ہو چکی ہے اور اسی وجہ سے بیشتر نوجوان معذوری کا شکار ہو چکے ہیں ۔ اگر والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور اُن کی موٹرسائیکل پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں تو اس طرح کے واقعات پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ہائی وے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن ڈاکٹر معین مسعود کی خصوصی ہدایت پر ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے ون ویلنگ کیخلاف ریجن بھر گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ۔انچارچ موبائل ایجوکیشن یونٹ محمداسماعیل سب انسپکٹرنے اپنی ٹیم کے ہمرا ضلع راولپنڈیــ،اٹک،جہلم اورچکوال کے مختلف تعلیمی اداروں و پبلک مقامات اورلاری اڈوں کا دورہ کیا اور عوام الناس کو روڈ سیفٹی اور جنرل سیکورٹی کے بارے میں خصوصی معلومات دیں وآگاہی لیکچر کا اہتمام کیا اورمختلف مقامات پر روڈ کیمپ لگا کر پمفلٹس تقسیم کئے خصوصی نوجوانوں اور ان کے والدین کو پیغام دیاکہ موٹر سا ئیکلوں پر ون ویلنگ کرناانتہائی خطر ناک ہے جس کی وجہ سے آئے روز ملک کے مختلف شہروں میں جان لیوا حادثات رونما ہو رہے ہیں والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی مناسب رہنمائی کریں اور ون ویلنگ کے خطر ناک روجحان کی حوصلہ شکنی کریں نیز عوام الناس کو ڈینگی مچھر کے خاتمے اور اس سے بچاؤ کیلئے معلومات بھی دیں اور ڈینگی سے بچاؤکیلئے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے عوام الناس نے موبائل ایجوکیشن یونٹ پنجاب ہائی پٹرول راولپنڈی ریجن کی ان کاوشوں کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ موبائل ایجوکیشن یونٹ اپنامؤثرپیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائے گا۔

متعلقہ عنوان :