سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر نگرانی ’’انٹرپنیورشپ ، تھیوری اینڈ پریکٹیکل‘‘ کی خصوصی ٹریننگ کا آغاز2اگست سے ہوگا

جمعرات 28 جولائی 2016 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیراہمتام 31پروفیشنل ٹریننگ کورس بعنوان ’’انٹرپینیورشپ، تھیوری اینڈ پریکٹیکل ‘‘کی خصوصی ٹریننگ کا آغاز 2اگست 2016سے جناح کنونشن سنٹر، اسلام آباد میں 4بجے ہو گا یہ کورس 3دن تک جاری رہے گا اس ٹریننگ کیلئے سی ڈی اے افسران کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی بیشتر یونیورسٹیزکے سٹوڈنٹس اور اسلام آباد کے کئی سرکاری اداروں کے ملازمین کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کورس کے معاون پریسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر ہمایوں شجاع ہوں گے اور دیگر ٹرینرز میں پرسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر کاشف درانی اور پروفیسر جویریا شبیر بھی شامل ہیں یہ کورس ممبر فنانس و ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ثناء اﷲ امان کی خصوصی ہدایت پر کروایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :