اسلام آباد، سول جج نے آغوش ہاوسنگ سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر کو بحال کر دیا

جمعرات 28 جولائی 2016 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) سول جج اسلام آباد عمر شبیر نے آغوش ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی کے عہدیداروں کا انکی بر طرفی کے خلاف دعویٰ خارج کرتے ہوئے سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر کو بحال کر دیا، مینجمنٹ کمیٹی کے عہدیداروں کو سوسائٹی کے فنڈز میں غبن اور پلاٹوں میں بے ضابطگیوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر برطرف کیا گیا تھا، نیا ایڈمنسٹریٹر دو ماہ کے اندر سوسائٹی کا الیکشن کروا نے کا پابند ہوگا، گزشتہ روز سول جج اسلام آباد عمر شبیر نے آغوش ہاوسنگ سوسائٹی اسلام آباد کی انتظامی کمیٹی کے عہدیداروں محمد انور ، لال محمد ،لیاقت علی چوہدری، مسعود مظفر ،سید قاسم، منیر ممتاز عباسی اور دیگر کی طرف سے اپنے عہدوں سے برطرفی کے خلاف دائر درخواست کو خارج کر دیا اور سوسائٹی میں ایڈمنسٹریٹر کو بحال کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آغوش ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی کو پلاٹوں کا ٹریڈ تبدیل کرنے، سڑکوں کا سائز کم کرنے اور فنڈز میں غبن پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سرکل رجسٹرار ہاوسنگ سوسائٹیز نے عہدوں سے ہٹا دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :