اسلام آ باد پولیس کا غیر اخلا قی سر گر میو ں اور منشیار فروشوں کیخلاف کارروائیاں

6 عورتو ں سمیت 24ملزمان گرفتار

جمعرات 28 جولائی 2016 22:35

اسلام آ باد پولیس کا غیر اخلا قی سر گر میو ں اور منشیار فروشوں کیخلاف ..

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء ) پولیس نے غیر اخلا قی سر گر میو ں،قما ر با زی ، چوری ، منشیا ت فروشی میں ملو ث06عورتو ں سمیت 24ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل ، فون ، گھڑ یا ں ،داؤ پر لگی ہو ئی نقدی ، آ لا ت قماربا زی،320گر ام چرس اوربئیر بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔

مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس کے عمر ان حید ر اے ایس آئی معہ پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلا ع پر روال ڈیم کا لو نی گر ین ایر یا میں ریڈ کرکے قما ر با ز ی ملو ث04جو ار یوں کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں محمد صدیق ، محمد سعید ، بشارت حسین اور زاہد محمود شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہو ئی رقم3500 روپے اور آ لا ت قما ر با زی بر آمد کر لیے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوران گشت ملزم آ صف محمود کو گرفتار کرکے اس سے 320گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ سہالہ پولیس کے غلا م رسول اے ایس آئی نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملو ث ملزم محسن علی کو گرفتار کرکے اس سے مسروقہ مو ٹر سائیکل رجسٹر یشن نمبر AQ-904-ICT ما ڈل2014بر آمد کرلیا۔ سی آئی اے پولیس نے چوری کی وارات میں ملو ث ملزم امتیا ز حسین کو گرفتار کرکے اس سے فون ، گھڑ یا ں ما لیتی 80ہزارروپے کی بر آمد کرلی۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلائی جا نے والی مہم کے دوران دوپیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ۔جبکہ کو ہسار پولیس کے محمد آ صف اے ایس آئی معہ ٹیم نے مخبر خا ص کی اطلا ع پر گیسٹ ہا وس سیکٹر ایف سیون فور اسلام آ باد میں غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث ہو نے پر3عورتو ں سمیت8افراد کو گرفتار کر لیا ۔

گرفتار ملزمان میں محمد سعد امین ، محمد شہزاد ، شیر ین زادہ، محمد اشرف ، اسرار عبا سی اور ملزمات سعادیہ بی بی ، سا ئر ہ بی بی اور ثنا ء بی بی شامل ہیں۔دوران تلا شی ملزمان سے 15ڈبے بئیر کے بر آمد ہو ئے۔ تھا نہ کو رال پولیس کے محمد آ صف اے ایس آئی معہ ٹیم نے دوران گشت ریسکیو 15کی اطلا ع پر کا رروائی کر تے ہو ئے تر لا ئی سے غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث03عورتو ں سمیت07ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں با بر خا ن ، محمد حیا ت ، محمد ندیم ، عامر خا ن اور ملزمات مہوش ، عا لیہ اور یا سمین شامل ہیں کو گرفتار کرکے ان کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس افسران کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہا ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف سخت کا رروائی عمل میں لاتے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ پٹرو لنگ کو مزید مو ثر بنایا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :