برسات میں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے بروقت اقدامات کی ضرورت ہے،رانااکبرحیات

جمعرات 28 جولائی 2016 22:24

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی ۔2016ء) ڈی سی اواٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ موجود ہ برسات کے موسم میں ڈینگی کے سر اٹھانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لہذا اس موسم میں ڈینگی کو قابو کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ محنت اور اس سلسلے میں بروقت اقدامات کی ضرورت ہے اس لئے تمام متعلقہ حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ موجودہ موسم میں یہ سر اٹھانے نہ پائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس اٹک میں ڈینگی سے متعلقہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اے ڈی سی اٹک اکرام الحق، ای ڈی اوز، ٹی ایم اوز، محکمہ صحت اور تعلیم کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا اکبر حیات نے کہا کہ بارش کے بعد ان علاقوں میں جہاں پانی کھڑا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے فوری طور پر دورہ کر کے وہاں پانی کھڑا ہونے کی صورت میں فوری طور اس کی نکاسی کا انتظام کیا جائے اور ایسے علاقوں میں فوری طور پر سپرے کا اہتمام بھی کیا جائے ڈی سی او اٹک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے عوام اپنے ارد گرد کا ماحول صاف ستھرا اور خشک رکھیں اور دیگر حفاظتی اقدامات کریں اس کے علاوہ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ زیر تعمیر جگہوں کا معائنہ کریں اس کے علاوہ ٹائر شاپس ، قبرستان اور کباڑخانوں کا معائنہ کریں اور وہاں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں گندگی یا پانی کھڑا ہونے کی صورت میں متعلقہ مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے اسکے علاوہ عوامی آگاہی مہم جاری رہے تاکہ ڈینگی کا موثر خاتمہ ممکن بنایا جاسکے

متعلقہ عنوان :