کراچی ، دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید دو فوجی جوانوں کی حتمی میڈیکل لیگل رپورٹ تیار

لانس نائیک عبدالرزاق کو 4 گولیاں اور سپاہی خادم حسین کو دو گولیاں ماری گئیں

جمعرات 28 جولائی 2016 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی ۔2016ء) کراچی میں صدر پارکنگ پلازہ کے نزدیک دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید دو فوجی جوانوں کی حتمی میڈیکل لیگل رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ لانس نائیک عبدالرزاق کو 4 گولیاں اور سپاہی خادم حسین کو دو گولیاں ماری گئیں۔ کراچی میں منگل کے روز صدر پارکنگ پلازہ کے نزیدک فوجی جیپ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو فوجی جوانوں کی حتمی میڈیکل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حتمی میڈیکل رپورٹ جناح اسپتال کے میڈیکل لیگل آفیسر افضل احمد کی جانب سے تیار کی گئی۔ میڈیکل لیگل رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے دونوں جوانوں کے سر اور سینے کو نشانہ بنایا۔ لانس نائیک عبد الرزاق کو چار گولیاں لگی ۔رپورٹ کے مطابق لانس نائیک عبدالرزاق کو ایک گولی سر ، دو چہرے اور ایک گولی بائیں بازوں میں لگی جبکہ فوجی جیب میں موجود پاک فوج کے دوسرے جوان سپاہی خادم حسین کو 2 گولیاں ماری گئی۔ سپاہی خادم حسین کو ایک گولی سر جبکہ دوسری بائیں بازو سے ہوتی ہوئی سینے پر لگی۔

متعلقہ عنوان :