راولپنڈی،انسداددہشت گردی عدالت نمبر2کے جج آصف مجیداعوان کی والدہ انتقال کرگئیں

جمعرات 28 جولائی 2016 22:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی ۔2016ء)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر 2کے جج آصف مجید اعوان کی والدہ طویل علالت کے بعدانتقال کر گئیں جن کی نماز جنازہ گزشتہ روز جوڈیشل کالونی لاہور میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں راولپنڈی کی جج صاحبان اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔