انڈونیشیا میں پاکستانی قیدی ذوالفقار کی سزا پر عملدرآمد روکنے کی درخواست کی ہے،دفتر خارجہ

جمعرات 28 جولائی 2016 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی ۔2016ء) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں قید پاکستانی قیدی ذوالفقار کی سزا پر عملدرآمد روکنے کی درخواست کی ہے امید ہے انڈونیشیا انسانی بنیادوں پر اپیل سنے گا دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا میں قید پاکستانی ذوالفقار کی سزا پر عملدرآمد روکنے کے لئے متعدد فورمز پر معاملہ اٹھایا گیا ہے اور سزا کو ختم کرنے کے لئے متعدد کوششیں کی گئی ہیں انڈونیشیا سے ذوالفقار کی سزا ختم کرنے کی اپیل کی ہے امید ہے کہ انسانی بنیادوں پر انڈونیشیا اپیل کو سنے گا ۔

متعلقہ عنوان :