پاکستان میں دفاع ، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ،خواجہ آصف

اٹلی کے ساتھ تعاون کو مزید مزید وسعت دینا چاہتے ہیں ،وزیر دفاع کی اطالوی سفیر سے ملاقات میں گفتگو دوطرفہ تعلقات، دفاع ، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

جمعرات 28 جولائی 2016 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں دفاع ، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جمعرات کے روز اٹلی کے سفیر نے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، دفاع ، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان میں دفاع اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں چھوٹے ڈیموں سے بجلی کی ترسیل کے منصوبوں میں منافع بخش سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک سے مستحکم تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے اٹلی کے ساتھ تعاون کو مزید مزید وسعت دینا چاہتے ہیں ۔