برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں،چوہدری نثار

برطانیہ کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں،برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 28 جولائی 2016 22:21

برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں،چوہدری نثار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی ۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں، برطانیہ کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں، جمعرات کے روز برطانوی ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ امور پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ برطانیہ کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں، برطانیہ کے ساتھ معاشی، سماجی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے، ہم برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :