5 ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا

جمعرات 28 جولائی 2016 22:18

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جولائی ۔2016ء) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے 5 ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے بیٹی کو قتل اور بیوی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے مقدمہ والے ملزم ارشد مختار کے مقدمہ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے مذکورہ فیصلہ سنایا۔ملزم کے خلاف اس کے سسرنجم اقبال نے 2013 میں تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ عدالت نے بیٹی کے قتل پر عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اپنی اہلیہ ثانیہ کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے پر اقدام قتل کی دفعات کے تحت پانچ سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :