اسلام آباد ہائی کورٹ، حج کرپشن کیس میں سا بق ڈی جی حج راوٴ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب الاسلام کی درخواست ضمانت منظور

جمعرات 28 جولائی 2016 22:18

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جولائی ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس میں سزا یافتہ سا بق ڈی جی حج راوٴ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب الاسلام کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔ جیل رپورٹ کے مطابق دونوں اپنی سزا پوری کر چکے اور عدم ادائیگی جرمانہ کے باعث قید ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے حج کرپشن کیس میں سزا یافتہ سابق ڈی جی راوٴ شکیل اور وزارت مذہبی امور کے سابق جوائنٹ سیکرٹری راجا آفتاب الاسلام کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی جرمانے کی سزا کے برابر مالیت کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے راوٴ شکیل کومجموعی طور پر 30 سال قید اور 15 کروڑ روپے جرمانہ جبکہ آفتاب الاسلام کو دو مرتبہ 6سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ تمام سزائیں ایک ساتھ شروع ہو کر چھ سال میں مکمل ہونا تھیں۔ جیل رپورٹ کے مطابق ملزمان 2010 سے جیل میں ہیں اور اپنی سزا پوری کر چکے ہیں مگر عدم ادائیگی جرمانہ کے باعث مزید قید کاٹ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :