پرویز مشرف نے کسی پر گولی نہیں چلائی، ہر معاملے کا تعلق ان سے جوڑنے کی روایت ختم کی جائے ، سانحہ 12مئی کا تعلق مشرف سے جوڑنے والے سانحہ ماڈل ٹا?ن کے ذمہ داران کی بات کیوں نہیں کرتے؟مخالفین سمجھتے ہیں پرویز مشرف کا آزادانہ سیاست کرنا ان کی سیاسی موت ہے،آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کی پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

جمعرات 28 جولائی 2016 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ جنرل (ر)پرویز مشرف نے کسی پر گولی نہیں چلائی، ہر معاملے کا تعلق پرویز مشرف سے جوڑنے کی روایت ختم کی جائے ، سانحہ ء 12مئی کا تعلق پرویز مشرف سے جوڑنے والے سانحہ ماڈل ٹا?ن کے ذمہ داران کی بات کیوں نہیں کرتے؟مخالفین سمجھتے ہیں کہ جنرل (ر)پرویز مشرف کا آزادانہ سیاست کرنا ان کی سیاسی موت ہے۔

وہ جمعرات کو پارٹی رہنما?ں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہو ں نے کہا کہ مخالفین کو پرویز مشرف فوبیا ہوگیا ہے۔وہ انہیں زیادہ سے زیادہ جھوٹے اور بے بنیاد کیسوں میں الجھانا چاہتے ہیں۔وہ جانتے ہیں کہ عوام کے سامنے ان کے جھوٹے دعووں اور وعدوں کا پول کھل چکا ہے۔

(جاری ہے)

عوام ان کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ملک کو موجودہ حالات سے جنرل(ر)پرویز مشرف جیسا بہترین پالیسی میکر ہی نکال سکتا ہے۔

اگر پرویز مشرف آزادانہ سیاست کرتے ہیں تو ان کی کہیں جگہ نہیں رہتی۔یہی وجہ ہے کہ ہر معاملے میں انہیں گھسیٹنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ 12مئی کے سانحہ سے جنرل(ر)پرویز مشرف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کسی پر گولی نہیں چلائی۔12مئی کو اگر پرویز مشرف سربراہ مملکت تھے تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ دوسروں کے جرائم ان کے سرڈال ڈال دئیے جائیں۔اگر یہی معیاررکھنا ہے تو سانحہ ماڈل ٹا?ن اوردیگرسانحات پر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پر بھی مقدمات قائم کئے جائیں۔