قندیل بلوچ قتل کیس، ٹیکسی ڈرائیورباسط نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا

جمعرات 28 جولائی 2016 22:15

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں معاونت کے ملزم باسط کو ملتان پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ملزم باسط نے ایس پی کینٹ ملتان کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

(جاری ہے)

باسط کا بیان میں کہنا ہے کہ وسیم اورحق نواز نے ڈیرہ غازی خان سے ملتان آنے جانے کی ٹیکسی کرائی تھی، وسیم اور حق نواز نے کہا کہ جب فون کریں تو مظفرآباد کے قریب آجانا۔ واپسی میں بھی وسیم اور حق نواز دونوں آئے تھے اور دونوں کو واپس ڈیرہ غازی خان چھوڑدیا تھا،ملزم وسیم سے ٹیکسی کا کرایہ 32 سو روپے طے کیا تھا۔ملزم باسط نے بیان میں مزید کہا کہ ٹیکسی میں وسیم اور حق نواز سوار تھے، مجھے نہیں پتا تھا کہ یہ لوگ قندیل بلوچ کو قتل کرنے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :