سیالکوٹ ،نالہ ایک میں شگاف ، 86 دیہات زیر آب آ گئے

جمعرات 28 جولائی 2016 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء ) حالیہ شدید بارشوں سے جموں سے متصل نالہ ایک میں شگاف پڑنے سے سیالکوٹ کی 3 یونین کونسلوں سمیت 86 دیہات زیر آب آ گئے۔ الخدمت فا?نڈیشن کے سیکرٹری جنرل اکرام الحق سبحانی کے مطابق نالے میں شگاف سے سیالکوٹ شہر کی یونین کونسل نیکا پورہ، کشنا والا کوٹھااور شفیع کا بھٹہ زیر آب آ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ہجوات کے مقام پر 86 دیہات میں بھی پانی آنے سے گھروں اور فصلوں کو بری طرح سے نقصان پہنچا ہے۔ الخدمت فا?نڈیشن نے اسی صورتحال کے پیش نظر 100 رضاکاروں اور 5گاڑیوں کی مدد سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے اور پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جا رہا ہے۔سیکرٹری الخدمت پنجاب نے بتایا کہ پانی آنے کے باعث کھانا بنانے کی سہولت ختم ہو چکی ہے جس کے پیش نظر الخدمت ابتدائی طور پر 2400 متاثرین کو ناشتے سمیت 2 وقت کا کھانا اور صاف پانی فراہم کر رہی ہے۔