ملتان میٹروبس منصوبے پر کام تقریبا مکمل

اسٹیشن اور روٹس سے ملحقہ سڑکوں کی تعمیرمکمل ہوتے ہی منصوبے کا افتتاح کردیا جائے گا‘ فلائی اوورز اور کیرج وے کی کارپٹنگ کا کام مکمل، سڑکوں کی تعمیرکا کام تیزی سے جاری ہے ،افتتاح کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے ، رواں سال عوامی سہولت کا یہ منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا ترجمان ملتان میٹروبس پراجیکٹ اصغرخان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 28 جولائی 2016 22:06

ملتان میٹروبس منصوبے پر کام تقریبا مکمل

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) ملتان میٹروبس منصوبے پر کام تقریبا مکمل کرلیا گیا ،میٹرواسٹیشنزاور میٹروروٹس سے ملحقہ سڑکوں کی تعمیرمکمل ہوتے ہی اس منصوبے کا جلد افتتاح کردیا جائے گا۔ترجمان ملتان میٹروبس پروجیکٹ اصغرخان کا کہنا ہے کہ ساڑھے 18کلومیٹر طویل میٹرو روٹ کے فلائی اوورز اور کیرج وے کی کارپٹنگ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

میٹرواسٹیشنز اور میٹروروٹ سے ملحقہ خراب سڑکوں کی تعمیرکا کام تیزی سے جاری ہے۔رواں سال عوامی سہولت کا یہ منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے بعد ملتان میٹروبس منصوبے پر کام تقریبا مکمل کرلیا گیا ہے۔ساڑھے 18کلومیٹرطویل ملتان میٹرو بس منصوبے کے پہلے فیز کیلئے ساڑھے 28ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم صوبائی بجٹ میں میٹرو بس پراجیکٹ کہ دوسرے اور تیسرے فیز کیلئے فنڈز کا اعلان نہیں ہوا۔

ملتان میٹروبس پراجیکٹ منصوبے کے میڈیا کیلئے فوکل پرسن اصغرخان نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء کو بتایا کہ میٹروبس منصوبے پر زیادہ ترکام ہوچکا ہے ،میٹرو اسٹیشنز اور میٹرو روٹس سے ملحقہ سے خراب سڑکوں کی تعمیرکا کام تیزی سے جاری ہے۔شاہ رکن عالم کالونی میں میٹروبس سروس کا ماڈل اسٹیشن بنایا جارہا ہے۔میٹروبس کے اسٹیشنز پربرقی زینوں،الیکٹرانک سیڑھیوں اورآٹو میٹک گیٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹروبس منصوبے کی تکمیل اور افتتاح کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے تاہم رواں سال ملتان میں میٹروبس سروس شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوملتان اور بہادرپوربوسن روڈکے مکینوں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے وہاں میٹروروٹ پرانڈرپاس یافلائی اوور کی تعمیر کیلئے ڈیزائن صوبائی حکومت کو بھیج دیا ہے۔صوبائی حکومت سے منظوری ملتے ہی ان علاقوں کے مکینوں کے دیرینہ مسئلے پر کام شروع کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :